راجستھان میں کانگریس کے 15 مسلم امیدوار

جئے پور ۔ 19 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے 15 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے اور بی جے پی صرف ایک مسلم امیدوار نامزد کی ہے ۔ کانگریس نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی مساویانہ تعداد میں مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا لیکن ان تمام کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔ اس کے برخلاف بی جے پی 2013 ء کے انتخابات میں چار مسلمانوں کو اپنا امیدوار بنائی تھی جن کے منجملہ دو کو فتح حاصل ہوئی تھی ۔ بی جے پی کے امیدوار یونس خاں نے جو وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں حلقہ ٹونک سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا جہاں سے پردیش کانگریس کے صدر سچن پائلٹ مقابلہ کررہے ہیں۔ یونس خاں حلقہ دیروانہ کے موجودہ رکن اسمبلی ہیں پارٹی نے ان کانام لمحہ آخر تک محفوظ رکھا لیکن جیسے ہی سچن پائلٹ نے مسلم اکثریتی علاقہ سے پرچہ داخل کیا بی جے پی نے اپنے موجودہ رکن اجیت سنگھ مہتا کو دوسرے حلقہ کو منتقل کردیا اور یہاں سے یونس خاں کی امیدواری کااعلان کردیا گیا ۔ کانگریس نے 2013 ء میں ناکام مقابلہ کرنے والے اپنے آٹھ مسلم امیدواروں پر دوبارہ بھروسہ کیاہے ۔