راجستھان میں کانگریس کوبی ایس پی کی تائید برقرار

6ارکان اسمبلی کی ہفتہ کو مایاوتی سے ملاقات : واجب علی
جئے پور ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان سے تعلق رکھنے والے بی ایس پی کے چھ ارکان اسمبلی یکم جون کو اپنی پارٹی کی صدر مایاوتی سے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے ۔ اس دوران لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔ بی ایس پی کے رکن اسمبلی واجب علی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس ریاست میں کانگریس کی زیرقیادت اشوک گہلوٹ حکومت کی تائید جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اس حکومت کی تائید سے دستبرداری کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے بلکہ اس حکوت کے ساتھ مزید موثر ادنام میں کام کرنے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ‘‘