جئے پور۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان اسمبلی انتخابات کے کم از کم 15 انتخابی حلقوں میں جو نوٹا ووٹ ڈالے گئے، ان کی تعداد کامیاب ہونے والے امیدوار کی کامیابی کے مارجن سے زیادہ ہوگئی۔ نوٹا کے ووٹ 7 تا 8 نشستوں کے لیے کانگریس یا بی جے پی کے خلاف ڈالے گئے۔ یہ رائے دہندے کا انتخاب ہے۔ اگر وہ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مسترد کردے تو وہ نوٹا استعمال کرسکتا ہے۔