راجستھان میں عورت نے اپنے سابق شوہر پر ایسڈ سے حملہ کیا

جھنجھنو: ایک عورت نے اپنے موجودہ شوہر کی مدد سے سابق شوہر پر ایسڈ پھینکا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس عورت کا سابق شوہر مقامی عدالت میں ان کے طلاق کے سلسلہ میں چل رہے کیس کی سماعت کے لئے جارہے تھے۔

مقامی لوگوں ن انہیں اسپتال پہنچایا ۔پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے۔