راجستھان فاتح ، بنگلور ٹورنمنٹ سے باہر

جئے پور۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار کھلاڑیوں سے سجی ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور کا آئی پی ایل2018ء کا سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے جیسا کہ اسے آج یہاں میزبان راجستھان رائلس نے 30 رنز سے شکست دی ہے۔ بظاہرآسان دکھائی دینے والے نشانے 164/5 کے تعاقب میں بنگلور کی ٹیم 19.2اوورس میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پارتھیو پٹیل (33) اور اے بی ڈی ویلیئرس (53) جب کھیل رہے تھے تو بنگلور کی کامیابی آسان دکھائی دے رہی تھی لیکن یکے بعد دیگرے وکٹوں کے زوال نے بنگلور کا سفر ختم کردیا۔ شریاس گوپال نے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں تری پاٹھی (80) کی نصف سنچری کی بدولت راجستھان نے 164/5 اسکور کیا۔ شریاس گوپال کو ان کی شاندار بولنگ پر ’’مین آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔