راجستھان ضمنی انتخابات میں کامیابی پر کانگریس کو ممتا بنرجی کی مبارکباد

کولکتہ ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج صدرنشین یو پی اے سونیا گاندھی کو کانگریس کی راجستھان ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زوال کا آغاز ہوگیا ہے۔ ممتابنرجی اپوزیشن کے اجلاس میں جو نئی دہلی میں یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی کی زیرصدارت منعقد کیا گیا تھا، پیشگی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکی۔ تاہم ان کی پارٹی کے سینئر قائدین نے اس کل جماعتی اجلاس میں ترنمول کانگریس کی نمائندگی کی۔ الور اور اجمیر لوک سبھا نشستوں اور منڈل گڑھ اسمبلی نشستوں پر کانگریس نے نمایاں سبقت کے ساتھ بی جے پی کو شکست دی ہے۔

اقلیتی امور کے بجٹ میں اضافے پر نقوی کا اظہارتشکر
نئی دہلی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے آج وزارت اقلیتی امور کیلئے بجٹ میں زیادہ رقم مختص کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی سے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ اب ان کی وزارت پورے وقار کے ساتھ کام کرسکے گی۔