چینائی۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کرکٹ میچ میں کل یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم پر دو سابق چمپئن کے درمیان سخت ہوگا ۔ چینائی سوپر کنگس اس موقع پر راجستھان رائلز کے خلاف اپنی شکست کا انتقام لینے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ سوپر کنگس نے رواں سیزن میں لگاتار تین کامیابیوں کے ساتھ اپنی مہم کی شروعات کی تھی لیکن راجستھان رائلز نے 19اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ مقابلہ میں شکست دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے سفر کو روک دیا تھا ‘ جس کے باوجود دو مرتبہ چمپئن رہے چینائی سوپر کنگس نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔ کولکتہ اور حیدرآباد کے ہاتھوں شکست سے قبل وہ مزید چار کامیابیاں حاص کرچکے ہیں ۔ رائل چیلنجرس بنگلور کو شکست دیتے ہوئے سوپر کنگس کامیابی کے راستہ پر دوبارہ گامزن ہوئی لیکن گذشتہ مقابلہ میں انہیں ممبئی انڈینس سے شکست ہوگئی ۔ مہیندر سنگھ دھونی اور ان کے ساتھی اب راجستھان رائلز کو شکست دیتے ہوئے پھر ایک مرتبہ کامیابی کے راستہ پر واپسی کے منتظر ہیں ۔ حالانکہ راجستھان وائلز بھی ابتداء سے مستحکم ہیں اور تاحال لگاتار پانچ کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں ۔ اگرچہ انہیں 21اپریل کو سوپر اوور میں کنگس الیون پنجاب کے مقابلہ شکست بھی ہوئی تھی
جس کے بعد آر سی بی نے بھی شکست دی تھی ۔ علاوہ ازیں کے کے آر اور آر سی بی کے خلاف دو میچوں کو خراب موسم کی نذر ہوتا دیکھتے رہ گئے تھے ۔ شین واٹسن اور ان کے ساتھی 3مئی کو دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف اپنے ہاتھوں سے کھسکنے والی فتح پر گرفت پانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن ناکامیوں کے بعد طاقتور انداز میں ابھرنے والے سن رائیزرس حیدرآباد نے جمعرات کو انہیں پچھاڑ دیا تھا ۔ راجستھان رائلز اب تک 12میرچ کھیلتے ہوئے چھ میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس کے ٹیبل پر دوسرے مقام کی حامل ہے اور کل کے میچ میں کامیابی کے ذریعہ وہ بلارکاوٹ پلے آف میں اپنی جگہ بنانے بے چین تھے ۔ تجربہ کار مہم جو مہیندر سنگھ دھونی نے اپنی قیادت میں چینائی سوپر کنگس کو اب تک کھیلے گئے 11میچوں کے منجملہ ساتھ میں کامیابی کے ساتھ 14پوائنٹس دلایا ہے ‘ اس طرح ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے اور وہ اپنا نمبر ایک مقام برقرار رکھنے کیلئے ممکنہ جدوجہد کرنے تیار ہے ۔تاہم حریف ٹیم بھی انتقام لینے کے خطرناک عزائم رکھتی ہے جس کے پیش نظر مقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے۔