راجستھان رائلس ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں

جئے پور۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اس وقت راجستھان رائلس ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے ہر جتن کررہی ہے ۔ آئی پی ایل 12 کی دلچسپی جاری ہے اورپوائنٹ ٹیبل ٹاپ ٹیموں کی کہانی صاف بتارہی ہے۔ اس وقت چنئی سپرکنگس (14)، ممبئی انڈینس (12)، دہلی کیپٹلس (12) اورکنگس الیون پنجاب (10) کا دبدبہ واضح طورپردکھائی دے رہا ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس (8-8) پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے مقام پرقائم ہیں۔ راجستھان رائلس ٹیم 9 میچوں میں تین جیت کے ساتھ ساتویں مقام پرہیں توبنگلورنے اب تک 9 میں سے صرف 2میچ جیتے ہیں۔اس وقت راجستھان رائلس ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ حالات کچھ ایسے ہیں کہ اس نے سیزن کے درمیان ہی اجنکیا رہانے کو کپتانی سے ہٹاکراسٹیون اسمتھ کوذمہ داری سونپ دی ہے۔ جبکہ پلیئنگ الیون میں بھی تبدیلی کا دورجاری ہے۔