نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل کے آج کھیلے گئے میچ میں ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور اجنے کا انجیلو میتھوز نے کیچ چھوڑ دیا جس کی بدولت دہلی ڈیر ڈیولس نے راجستھان رائلز کے خلاف 184 رنز بنائے لیکن ڈیر ڈیولس نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دیپک ہوڈا کے 2 اوورس میں 2 کیچس چھوڑ دیئے ۔ اس طرح آئی پی ایل کا یہ میچ راجستھان رائلز کے حق میں چلاگیا ۔ دیپک ہوڈا نے 25 گیندوں میں 54 رنز بناتے ہوئے 4 شاندار چھکے لگائے لیکن وہ اس وقت آوٹ ہوئے جبکہ راجستھان رائلز کو کامیابی کیلئے 11 گیندوں میں 19 رنز کی ضرورت تھی۔ کریس موریس اور ٹم ساوتھی نے آخری اوور میں درکار 12 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔دہلی ڈیر ڈیولس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان سے 184 رنز بنائے ۔
جے پی ڈومنی 44پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ شریاس ایئر نے 40 رنز بنائے ۔ کریس موریس نے 35 رنز کے عوض دو وکٹ لئے ۔ جواب میں راجستھان رائلز نے 7 وکٹ کے نقصان سے مقررہ 20 اوور میں کامیابی کیلئے درکار نشانہ مکمل کرلیا ۔ سامسن 11‘اسمتھ 10 ‘نائر 20 اور فالکنر نے 17 رنز بنائے ۔ موریس 13 اور ساوتھی 7 کے انفرادی اسکور ناٹ آوٹ رہے ۔ عمران طاہر نے 4 اوور میں 28 رنز کے عوض 4 وکٹ لئے ۔ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی کے لیگ اسپنر طاہر (4/28) اور امیت مشرا ((2/32نے جملہ 6 وکٹس لئے اور میچ کو اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی لیکن نمبر 8 بیٹسمین کریس موریس اور نمبر 9 ٹم ساوتھی کو روک نہ پائے جنہو ںنے آخری اوور میں درکار 12 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ ہوڈا اور جیمس فالکنر(17) کو 19 ویں اوور میں طاہر نے آوٹ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کیلئے مشکلات کھڑی کردی تھی لیکن آخری اوور میں میتھوز نے ٹیم کی کامیابی یقین بنائی ۔ قبل ازیں دہلی نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی اور ماینک اگروال (37)اور شریاس ایئر (40)کے ذریعہ 184 رنز کا اسکور کھڑا کیا ۔ مین آف دی میچ عمران طاہر نے شاندار بولنگ کی اور چار اہم وکٹ لیتے ہوئے اپنی موجود کا احساس دلایا ۔ تاہم ناقص فیلڈنگ کو ہی ہار کا سبب رہی۔