جے پور۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان رائلس اور رائل چیلنجرس بنگلورکے درمیان ہفتے کوہونے والے مقابلے میں ناک آؤٹ کے لئے جنگ ہوگی۔اس مقابلے کوجیتنے والی ٹیم کی آئی پی ایل 11کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقراررہیں گیںجبکہ ہارنے والی ٹیم پلے آف سے باہر ہوجائیگی۔ راجستھان اور بنگلورپوائنٹس کے معاملے میں فی الحال ایک ہی جگہ پربرقرارہے ۔دونوں ٹیموں نے 13۔13 میچوں میں 6جیت کے ساتھ12۔12پوائنٹس حاصل کئے ہیں اوردونوں ٹیموں کوہرحال میں میچ جیتناہی ہوگا۔