راجستھان اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آج سے آغاز

جے پور 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان اسمبلی کے بجٹ سیشن کا کل سے آغاز ہوگا جس کے دوران ریاستی وزیر اعلی وسندھرا راجے بجٹ پیش کر یںگی لیکن بجٹ پیش کرنے کی کسی قطعی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔دریں اثناء حکومت کے چیف وہپ کالولا گور جر نے میڈیا کو بتایا کہ ایوان کی کارروائی بشمول بجٹ پیش کرنے کی قطعی تاریخ کا فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وسندھرا راجے جن کے پاس مالیات کا قلمدان بھی ہے، نے جاریہ سال فروری میں اسمبلی کے پہلے سیشن میں عبوری بجٹ پیش کیا تھا اور یہ بجٹ حکومت کا پہلا اور مکمل بجٹ ہوگا ۔