راجستھان اسمبلی چناؤ 2019ء کا ٹریلر ، امیت شاہ کا ریمارک

جئے پور۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج پارٹی ورکرس سے کہا کہ آنے والے راجستھان اسمبلی چناؤ میں خوب محنت کرے اور کہا کہ یہ چناؤ 2019ء کے لوک سبھا الیکشن کیلئے ٹریلر ہوں گے۔ پارٹی پہلے ہی چیف منسٹر وسندرا راجے کو وزارت اعلیٰ امیدوار اعلان کرچکی ہے۔