راجر فیڈرر کی کوارٹر فائنل میں رسائی

جنیوا۔ 30 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر سوئٹزر لینڈ میں جاری ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ باسل میں مقامی شائقین کے سامنے فیڈرر اپنے حریف پر چھائے رہے۔ پہلے سٹ میں انہوں نے جرمنی کے فلپ کول شرائبرکو 6-4 سے شکست دی۔ دوسرے سٹ میں کول شرائبر 6-4 سے فاتح رہے لیکن میچ کے تیسرے اور فیصلہ کن سٹ میں فیڈرر نے کوئی غلطی نہ کی اور 6-4 کی جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ایک اور میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئے نے آسٹریا ڈومینک تھیم کو سیدھے سٹوں میں ہرا دیا۔