لندن ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار راجر فیڈررکو موئٹ اینڈ چنڈن اوراسٹیفن ایڈبرگ اسپورٹس مین شپ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے کینیڈا کے مائلوس رونک کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا کامیاب آغاز کیا ہے۔ اے ٹی پی ٹور فائنلس میںمیچ کے بعدراجر فیڈرر کو دو اعزازت سے نوازا کیا۔ راجر فیڈرر کے کوچ اسٹیفن برگ نے ان کو موئٹ اینڈ چندن اوراسٹیفن ایڈبرگ اسپورٹس مین شپ کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجر فیڈرر نے کہا کہ وہ دو ایوارڈجیتنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔کوشش ہوگی کہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید اعزازت اپنے نام کروں۔