کروشیا کے بورنا کوریک نے ان کو شکست دے دی
ہالے(سوئٹزرلینڈ)۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) اے ٹی پی ہالے گراس مقابلہ میں راجر فیڈرر کو کروشیا کے کھلاڑی بورنا کوریک نے 7-6(8/6) ، 3-6، 6-2 سے شکست دے کر ان کے کیریئر کے 99 رینک پر لاکر روک دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی رینکنگ میں نمبر ون اے ٹی پی پوزیشن حاصل کرنے سے بھی محروم رہ گئے۔ اس شکست کی وجہ سے وہ جرمنی سے مقابلہ میں 10 واں مقام حاصل کرنے کے موقع سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فیڈرر نے ابتدائی نصف حصہ میں برابری پر تھے لیکن دوسرے نصف حصہ میں کوریک نے انہیں شکست دے دی۔ اسی دوران راجر فیڈرر نے اے ٹی پی مقابلے سیریز کے فائنل مقابلے میں اپنے حریف ڈینس کوڈلہ کو 7-6(7/1) ، 7-5 سے ہرا دیا۔ اتوار کو اس ٹائٹل پر سوئٹزرلینڈ سے قبضہ کرلیا اور فیڈرر کی یہ سعی دراصل ان کی ورلڈ نمبر ون پوزیشن کی دسویں کامیابی ہے۔ اس جیت پر انہوں نے کہا کہ وہ اس جیت پر بے حد خوش ہیں اور یہ میچ دراصل ومبلڈن کی تیاری کا ایک تسلسل ہے اور وہ ایک بہترین کھیل کھیلنے کے متلاشی ہیں۔ مجھے اُمید ہے کہ میری فائنل تک رسائی بہ آسانی ہوجائے گی۔ فیڈرر نے صرف 90 منٹ کے اندر ہی اپنا نشانہ حاصل کرلیا اور 109 والے رینک کوڈلا کو مزید پیش قدمی سے 2-0 سے مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔