رات کے وقت مکانات کی قفل شکنی کرنے والی ٹولی گرفتار

تلاشی مہم پر ملزمین کی شناخت ، ڈی سی پی کرائم جانکی شرمیلا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) رات کے اوقات مکانات کی قفل شکنی کرنے والی ایک ٹولی کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرائم محترمہ جانکی شرمیلا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 6 لاکھ گیارہ ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ نظام پیٹ چوراہے پر تلاشی مہم کے دوران بڑی چوکسی اختیار کرنے سی سی ایس پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 23 سالہ کے سرینواس عرف سینو آٹو ڈرائیور 19 سالہ مہیندر 15 سالہ کے سائی کرن اور 16 سالہ پی سریکانت کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ ٹولی عیش پسند زندگی کیلئے سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتی تھی ۔ یہ سارق بچپن کے ساتھی جو حالیہ دنوں ایک ٹولی کی شکل اختیار کرتے ہوئے منظم انداز میں سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہے تھے ۔ سی سی ایس بالانگر نے کامیاب کارروائی انجام دی اور ان کے قبضہ سے 13 تولہ سونا اور آدھا تولہ چاندی لیاپ ٹائپ و دیگر سامان کو ضبط کرلیا ۔