مدہول۔/12مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدہول منڈل کے موضع باسر میں ٹریپل آئی ٹی کا ایک طالب علم ٹرین سے چھلانگ لگاکر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سی گاندھی متوطن چتور سے باسر واپسی کے دوران اس کے دو ساتھی جو اسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں گاندھی کے ساتھ ہی حیدرآباد سے اجمیر جانے والی اجمیر اکسپریس میں سفر کررہا تھا۔ یہ ٹرین ضلع واری سطح پر ہی رکتی ہے اس کے علاوہ کسی بھی اسٹیشن پر اس کا اسٹاپ نہیں ہے۔ اس کے باوجود یہ تین طالب علم باسر اسٹیشن پر ٹرین نہ روکنے پر پلیٹ فارم پر کودنے کی کوشش میں گاندھی ٹرین اور پیٹ فارم کے درمیان آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے ٹکڑے ہوگئے
اور چاروں جانب بکھر گھئے جبکہ اس کا ایک ساتھی ا بھی اس کے پیچھے چلتی ٹرین سے کود گیا جس پر و شدید زخمی ہوگیا۔ تیسرا دوست ان دونوں کی حالت دیکھ کر ٹرین میں ہی رُک گیا اور اس واقعہ کی اطلاع دیگر افراد کو دی۔ یہ واقعہ رات 12بجے باسر اسٹیشن میں پیش آیا۔طالب علم گاندھی کی نعش کے ٹکڑے جمع کرکے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا اور بعد پوسٹ مارٹم کے نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ یہ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ ہر کوئی افسوس و رنج کا اظہار کررہا تھا۔