رات دیر گئے پب کھلا رکھنے کیخلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) رات دیر گئے تک پب کھلا رکھنے پر پولیس جوبلی ہلز نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈ نمبر 36 پر واقع 788 پب کل رات دیر گئے 1.15 تک چلایا جارہا تھا جس پر پولیس جوبلی ہلز نے پب کے منیجر روہت کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 188 (پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنے) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔