رائے پور ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی میجر دھیان چند کی 109 ویں یوم سالگرہ کے موقع پر جہاں ہندوستان بھر میں قومی اسپورٹس ڈے منایا گیا وہیں رائے پور میں ایک نئے بین الاقوامی ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا گیا جس میں مصنوعی نیلے رنگ کی ٹرف موجود ہے۔ 4 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش والے اس میدان کا افتتاح چھتیس گڑھ کے اسمبلی اسپیکر گوری شنکر اگروال کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ رمیش بائیس بھی موجود تھے۔ ریاست میں نیلے ٹرف کا یہ دوسرا بین الاقوامی ہاکی اسٹیڈیم ہے کیونکہ اس سے قبل راج نندا گاؤں میں بھی انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا قیام عمل میں آیا ہے۔