کریم نگر میں گول میز اجلاس سے مختلف سیاسی قائدین کا خطاب
کریم نگر۔/26جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپنے ذاتی خاندانی مفادات کیلئے تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے سی آر نے اضلاع کی تقسیم کا منصوبہ بنایا ہے جو غیر جمہوری طرز عمل ہے ۔ رائے عامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کی تقسیم کے فیصلہ پر عمل آوری ہوئی تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ تلگودیشم بی ، بی جے پی، سی پی آئی ، یوجنا مورچہ سنگھم قائدین نے اظہار خیال کیا۔ کریم نگر فلم بھون میں ضلع ہری رکھشنا سمیتی کنوینر کے وینو گوپال کی صدارت میں منعقدہ گول میز کانفرنس کے مہمان خصوصی بی جے پی ریاستی نائب صدر جی رام کرشنا ریڈی، سی پی آئی ضلع رکن عاملہ سکریٹری کومٹ ریڈی رام گوپال ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے فرزند کی نمائندگی کا حلقہ سرسلہ کو ضلع بنایا جانا ناسمجھی کہلائے گی سخت تنقید کی۔ جگتیال کو ضلع بناتے ہوئے کریم نگر کے مابقی مقامات کو حسب سابق حسب حال رکھے جانے کا مطالبہ کیا۔ منتھنی کو بھوپال پلی میں شامل کرنے حضور آباد کو ورنگل میں حسن آباد کو سدی پیٹ میں شامل کرلینے کے فیصلہ پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔ اپنی من مانی کے تحت نہیں بلکہ ضلع کے حدود کی جغرافیائی پس منظر کا خیال کرتے ہوئے صحیح تکنیک سے ہو تو قابل قبول ہوگی۔ کریم نگر حفاطتی کمیٹی کنوینر کے وینو گوپال راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ہر انقلابی تحریک کا ضلع کریم نگر رہا ہے۔ مقدس مقامات، منادر، ندیاں، قدرتی وسائل سے مالا مال کریم نگر ضلع ریاست کا دوسرا صدر مقام ہونا چاہیئے مطالبہ کیا۔ ضلع مستقر میں منی اسمبلی ہائی کورٹ بنچ آئی ٹی ہب قائم کرکے صنعتوں کا جال بچھایا جائے۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر، ٹی ڈی پی ضلع صدر وجئے رمنا راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کے طرز عمل کے خلاف کریم نگر ہری رکھشنا سمیتی کی جانب سے کئے گئے فیصلے کی ہم تائید کرتے ہوئے پوری مدد کریں گے۔ اس اجلاس میں سی پی آئی، بی جے پی قائدین نارائنا راؤ، کے انجینلو، نونیت راؤ، بی اشوک، پی راجو، ایس سریدھر، جی سوپنا، جی ایس رویندر، ایم انجیا، کملاکر، شیام سندر، ایس وینو گوپال، نریش، کے وینکنا، درگم ماروتی، سرینواس، یادگیری، کروناکر، ملیش یادو وغیرہ شریک تھے۔