رائے شماری کے لئے انتظامات کا جائزہ

ایجنٹس و امیدواروں سے تعاون کرنے کلکٹر کی خواہش
نظام آباد:4؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر مسٹر پی ایس پردیو منا نے بتایا کہ پارلیمنٹ، اسمبلی کے انتخابات سے متعلق رائے شماری کیلئے امیدوار اپنے ایجنٹس کے تقرر کیلئے 48 گھنٹے کے اندر اپنے ایجنٹوں کے نام اور دو پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر کے حوالے کریں انہوں نے کہا کہ نظام آباد پارلیمنٹ سے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کا ایک اجلاس آج پرگتی بھون میں منعقد کیا گیا اس اجلاس میں رائے شماری کے عمل کے بارے میں امیدواروں کو واقف کروایا گیا اور ہر اسمبلی حلقہ میں 14ٹیبل مختص کئے جارہے ہیں اور ہر ٹیبل پر ایک ایجنٹ کو مختص کیا جائیگا اس کے علاوہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس پوسٹل بیالٹ کی رائے شماری کی جائے گی یہاں پر بھی ایک ایجنٹ کا تقرر کیا جاسکتا ہے۔ کائونٹنگ ایجنٹس کو صبح 6 بجکر 30 منٹ پر کائونٹنگ ہال پہنچنے کی ہدایت دی۔ یہ ایجنٹس موبائیل فون، کیمرہ ساتھ نہ لائیں اور جس ٹیبل پر تقرر کردہ ایجنٹ اسی ٹیبل پر رائے شماری کے عمل کی تکمیل تک یہی پر رہیں باہر جانے کی صورت میں اندر آنے نہیں دیا جائیگا۔ ایجنٹس کیلئے پینے کا پانی کا انتظام کیا گیا ہے اسمبلی کے کائونٹنگ ہال میں بیارکیٹ مختص کئے جاتے ہیں انہوں نے ایجنٹس اورامیدواروںسے خواہش کی کہ ایک یا دو گاڑیوں میں تمام افراد ایک ہی وقت میں کائونٹنگ ہال پہنچے ہائی وے سے ہوتے ہوئے آنے کے بجائے ایڑپلی سے کائونٹنگ ہال کو آئیں۔ کائونٹنگ کے پرُامن انعقاد کیلئے تعاون کرنے کی خواہش کی۔ ضلع کلکٹر نے بلدیہ، ضلع پریشد اور منڈل پریشدکے امیدواروں کو بھی یہی قواعد عمل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مقابلہ میں رہنے والے آزاد امیدوار اور عہدیدار موجود تھے۔