نظام آباد:4؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپال انتخابات کی رائے شماری کے انعقاد کا ضلع کلکٹر نے کل شام اپنے چیمبر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ رائے شماری کے مطابق 10,9,8 تاریخوں میں ملازمین کو تربیت دی جارہی ہے۔ رائے شماری کے مطابق عہدیداروں کو ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کہ ہر مرحلہ میں امیدواروں کو حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیلات سائن بورڈپر تحریر کریں۔ انتخابات کی انجام دہی میں ملازمین پوسٹل بیالٹ کا استعمال کرتے ہوئے 10؍ مئی تک متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کردیںتمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار اپنے ماتحت عہدیداروں کو اس بار ے میں واقف کرواتے ہوئے پوسٹل بیالٹ کے استعمال کی ترغیب دیں اور 10 ؍ مئی تک پوسٹل بیالٹ واپس دیں۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشور رائو، ڈی پی او سریش بابو، زیڈ پی سی ای او راجہ رام اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔