رائے شماری میں شکایت کا موقع نہ دیں

نظام آباد:7؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 13؍ مئی کے روز ضلع پریشد، منڈل پریشد کے انتخابات کی رائے شماری کی جارہی ہے رائے شماری میں کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کریں اور ری کائونٹنگ کیلئے موقع فراہم نہ کریں ان خیالات کا اظہارڈی پی او مسٹر سریش بابو ، ضلع پریشد ہال میں ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو تربیت کے دوران اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 36 ضلع پریشد، 583 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 13؍ مئی کے روز رائے شماری کی جارہی ہے ضلع بھر میں 3 مقامات پر رائے شماری کے مراکز قائم کئے گئے ہیں نظام آباد ڈویژن کی رائے شماری دھرما رام بی کے تروملا انسٹیٹیوٹ میں، بودھن ڈویژن کی رائے شماری رائس پیٹ کے جونیئر کالج میں، کاماریڈی ڈویژن کی رائے شماری سداشیو نگر منڈل کے وجئے انجینئرنگ کالج مرکل میں کی جارہی ہے بیالٹ باکس جن مقامات پر محفوظ کئے گئے ہیں اس سے قریبی رائے شماری کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ ضلع پریشد، منڈل پریشد کے علیحدہ علیحدہ کائونٹر قائم کئے جارہے ہیں رائے شماری کے موقع پر کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کریں اور ری کائونٹنگ کی نوبت نہ آنے دیں۔ رائے شماری صبح 8 بجے سے شروع کی جارہی ہے ہر ٹیبل پر ایک ایجنٹ کو مقرر کرنے کی اور ہرکائونٹر پر ایک سپر وائیزر اور 13 اسسٹنٹ کا تقرر کیا جارہا ہے زائد ووٹ ہونے کی صورت میں 2 اسسٹنٹس کو تقرر کیا جائیگا ہر ووٹ کا اچھی طرح جائزہ لینے کی ڈی پی او مسٹر سریش بابو نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ہر مرحلہ کی رائے شماری کی تفصیلات اندراج کریں اور رائے شماری کو شام ہونے سے قبل ہی تکمیل کریں اور زائد وقت نہ لیتے ہوئے رات ہونے نہ دے ۔ ایجنٹس ایک مرتبہ رائے شماری کے مرکز میں آنے کے بعد باہر جانے کیلئے ریٹرننگ آفیسر کی اجازت ناگزیر ہے آرمور کے علاوہ دیگر افراد کو سیل فون کی حفاظت نہیں دی جائے گی۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تفصیلات فوری اعلیٰ عہدیداروں کو فوری اطلاع دیں اس بارے میں منڈل سطح کے عہدیداروں کو بھی اس بارے میں تربیت دینے کی خواہش کی ہے ۔اس پر زیڈ پی سی ای او راجہ رام و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔