رائے دہی کے روز تہوار جیسا ماحول اچھا لگتا ہے: ابھیشیک بچن

ممبئی۔/25اپریل،( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ایکٹر ابھیشیک بچن نے کہا کہ انہیں ہر الیکشن میں رائے دہی کے روز بڑا مزہ آتا ہے کیونکہ پورے شہر میں ایک تہوار اور جشن کا ماحول نظر آتا ہے۔ لوگ جوق درجوق پولنگ اسٹیشن کی جانب جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ پاپا اور ممی نے بھی رائے دہی کے روز تعطیل کو کبھی تعطیل نہیں سمجھا بلکہ صبح اُٹھتے ہی سب سے پہلے پوجا ارچنا کے بعد ناشتہ اور تیسرے نمبر پر پولنگ بوتھس کو جانے کی تیاری شامل ہوتی تھی۔ یہ الگ بات ہے کہ تعطیل کے روز اگر شام میں ( جب رائے دہی کا وقت ختم ہوجاتا ہے) تو کسی سیاسی لیڈر کی جانب سے پارٹی اٹینڈ کرنا یا اگر کوئی اہم شوٹنگ شیڈول رہا تو پاپا ضرور جایا کرتے تھے ، اور میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔آرادھیا کے پیدا ہونے کے بعد میں اور ایشوریہ پہلی بار ووٹ دینے گئے اور ہم نے محسوس کیا کہ ووٹ دینے کے بعد جو سچی خوشی ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔