رائے دہی مراکز پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ہدایت

نظام آباد:2؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر پردیو منا نے کل شام نیو امبیڈ کر بھون میں زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی انتخابات کیلئے مقرر کردہ مائیکرو آبزرورس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو آبزرور، جنرل آبزرور کی نگرانی میں کام کررہے ہیں مائیکرو آبزرور پولنگ مراکز میں پولنگ کے عمل پر نگاہ رکھتے ہوئے عملے کی کار کردگی اور پولنگ مرکز میں رائے دہندگان کو خوشگوار ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کیلئے سہولت فراہم کرنے کی خواہش کی۔ پولنگ کے دن ایک گھنٹہ قبل پولنگ مرکز پہنچنے کی خواہش کی ضرورت پڑنے پر مائیکرو آبزرور کی رپورٹ کی بناء پر ہی اقدامات کئے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر ری پولنگ بھی کی جائے گی لہذا مائیکرو آبزرور اپنے فرائض کی انجام دہی میں تساہلی نہ برتیں مائیکرو آبزرور عام انتخابات کیلئے تربیت دی جائے گی۔ جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشور رائو نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مائیکرو آبزرور فرائض کی انجام دہی کریں اس اجلاس میں انتخابات کے موقع پر کئے جانے والے اقدامات پر بیالٹ باکسس کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کے قواعد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس اجلاس میں 278 مائیکرو آبزرورس نے شرکت کی اور انہیں انتخابات کے موقع پر کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طورپر واقف کروایا گیا ۔