میدک ۔ 28 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدی انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کییلئے رائے دہندے کے پاس ووٹر آئی ڈی کے علاوہ دیگر شناختی کارڈس بھی موجود ہوں تو حق رائے دہی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ چنانچہ پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائیسنس ، پان کارڈ ، سروس کا شناختی کارڈ معہ فوٹو اور محکمہ کے عہدیدار کی دستخط پر علاوہ ازیں کسان پاس بک معہ فوٹو گراف ، پراپرٹی ڈاکومنٹس ، راشن کارڈ جس پر رائے دہندے کی تصویر ہو ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی سرٹیفیکٹ معہ فوٹو ہو ۔ پینشن بک ، ایکس سروس من پینشن بک معہ فوٹو گراف ، فریڈم ماسٹر شناختی کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈ فوٹو کے ساتھ والا ہو ۔ وکلا کیلئے بار کونسل شناختی کارڈ ، ایم ایل اے ، ایل پی ہوں تو لوک سبھا یا اسمبلی سکریٹریٹ سے جاری کردہ شناختی کارڈ پٹہ دار پاس بک معہ فوٹو گراف یا آدھار کارڈ بھی ہو تو رائے دہی کے اہل ہوں گے ۔