رائے دہندگان سے اظہار تشکر

محبوب نگر /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد اقبال نائب صدر اسٹیٹ ٹی آر ایس مائناریٹی سیل محمد عبدالواحد تاج نائب صدر ضلع ٹی آر ایس محبوب نگر محمد مقبول اسٹیٹ سکریٹری مائناریٹی سیل ٹی آر ایس نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں تلنگانہ کے باشعور رائے دہندگان بالخصوص ضلع محبوب نگر کے باعشور سنجیدہ رائے دہندگان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر بھی اپنے سارے وعدے جو عوام سے کئے تھے ان کو پورا کر دکھائیں گے ۔ بالخصوص مسلم اقلیت کی پسماندگی کو دور کرنے اور ترقیاتی میدانوں میں مساوات کے عمل کو پروان چڑھائیں گے ۔ انہوں نے کے سی آر ، جناب محمود علی ایم ایل سی محبوب نگر کے منتخب ایم پی جتیندر ریڈی اور منتخب ایم ایل ایز خصوصاً سرینواس گوڑ کو مبارکباد دی اور تلنگانہ عوام کے تئیں ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سید مسعود ، احمد بن عبداللہ باوزیر ، محمد انور مختار ، باشاہ و دیگر مسلم قائدین و کارکنا ٹی آر ایس موجود تھے ۔ ان قائدین نے میونسپلٹی ایم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دی ۔