رائے دہندوں کی شکایتیں دور کرنے ہیلپ لائین سرویس

نظام آباد :20؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رائے دہندگان کو اطلاع فراہم کرنے کیلئے ضلع کال سنٹر 1950ٹول فری نمبر قیام عمل میں لایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے کیا ۔ پرگتی بھون میں رضاکارانہ تنظیم کے نمائندوں کے ساتھ پرگتی بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ تمام افراد کے تعاون سے اسمبلی انتخابات پرُ امن طور پر انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ آئندہ منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات میں اسی طرح کا تعاون پیش کریں ۔ رائے دہندوں کی شکایتیں اور تجاویزات ، اطلاعات کے حصول کیلئے ضلع کال سنٹر میں ٹول فری نمبر 1950کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے کی مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے چنائو اسکول پروگرام کو انجام دے رہی ہے جس کے ذریعہ 18 سال عمر یافتہ افراد اپنے ناموں کا اندراج کیا جاسکتا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے بعدازاں جوائنٹ کلکٹر و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ای وی ایم گودام کا معائنہ بھی کیا ۔ناکارہ ای وی ایم مشین کو سی آر پی جوانوں کے نمائندوں کی نگرانی میں خصوصی گاڑی کے ذریعہ اسے واپس بھیج دیا ۔