بودھن17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی بودھن سلسلہ نشان 12 مسٹر ہری نارائن آئی اے ایس آفسیر نے یہاں اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی و پارلیمان کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کو مقرر رائے دہی کیلئے آج سے رائے دہندوں کو ووٹر سلپ تقسیم کرنے کے کاموں کا آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بوتھ لیول آفیسر BLO اپنے حلقے میں گھر گھر گھوم کر رائے دہندوں کو ووٹر سلپس تقسیم کرتے ہوئے ان کی دستخط حاصل کریں گے اور ساتھ میں ایک عہدنامہ پر دستخط حاصل کریں گے جس میں ووٹ کا آزادانہ استعمال کے تعلق سے طبہ شدہ حلق نامہ ہواگ ۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا حق رائے دہی کا استعمال صرف ووٹر آئی ڈی کارڈ یا سرکاری سطح پر تقسیم کئے گئے ووٹر سلپ کے حامل افراد ہی کرسکیں گے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ بودھن کے شہری علاقے میں ووٹر سلپس کے ساتھ رائے دہندوں کو ان کے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد مقام پر ہیں اور رائے دہی کے روز مقام پر یقینی طور پر حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں ۔ انہیں ہی ووٹر سلپس تقسیم کئے جائیں گے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ رائے دہی سے ایک ہفتہ قبل EVM مشن پر حق رائے دہی کے استعمال کے طریقہ کار سے واقف کروانے تمثیلی رائے دہی مرکز قائم کیا جائے گا ۔ مسٹر ہری نارائن نے کہا کہ 23 اپریل کو ووٹرس میں حق رائے دہی بیداری کیلئے صبح 6.30 بجے چار کیلومیر طویل دوڑ اہتمام کیا گیا جو شہر کے مرکز امبیڈکر چوراستہ سے دوڑ کا آغاز ہوگا اور یہ سرینواس ٹاکیس برائے قدیم بستی رنجل بیس ہیڈ پوسٹ آفس سے ہوتے ہوئے امبیڈکر چوراستہ پراختتام ہوگا ۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والوں میں صداقت نامے تقسیم کئے جائیں گے اس دوڑ میں حصہ لینے کے خواہشمند رائے دہندوں کے نام تحصیل آفس بودھن پر 21 اپریل سے درج کئے جائیں گے اور راست اس روز دوڑ میں شامل ہوکر بھی رائے دہندے اپنے نام درج کرواسکتے ہیں ۔ ہری نارائن نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی بودھن میں جملہ 229 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ رائے دہندوں کی تعداد دو لاکھ ایک ہزار چھ سو ہے ۔