رائے دہندوں سے پونم پربھاکر کا اظہار تشکر

کریم نگر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ کیلئے کانگریس امیدواروں کو ووٹ دینے والوں کا میں مشکور ہوں،اسی طرح پارٹی کے تمام کارکنوں کو بھی پارٹی کے استحکام اور کامیابی کیلئے کام کرنے پر میں ان سبھی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ امیدوار ایم پی پونم پربھاکر نے یہاں اپنے پارلیمانی دفتر میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سونین گاندھی کل ہند کانگریس کمیٹی صدر، جئے رام رمیش، غلام نبی آزاد جنہوں نے کانگریس پارٹی کا بی فارم دیا اور چناؤ میں حصہ لینے کی اجازت دی میں ان کا بھی شکر گذار ہوں۔ دھوپ کی شدت کے باوجود جمہوریت کی بقاء اور مستحکم حکومت کے قیام کیلئے یہاں 72فیصد رائے دہندوں نے میرے حلقہ پارلیمان میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا میں ان تمام کا میں مشکور ہوں جنہوں نے میری تائید کرتے ہوئے میرے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔