رائیڈو نے معمر شخص کے ساتھ بدتمیزی کی

حید رآباد ۔ یکم ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )مڈل آرڈر بیٹسمین امباٹی رائیڈو نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر شکایت کرنے والے بزرگ شہری کو تھپڑ مار دیا۔ رائیڈو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جا رہے تھے کہ انہیں چہل قدمی کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے گاڑی آرام سے چلانے کا مشورہ دیا گیا جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے ایک عمر رسیدہ شخص پر چیختے ہوئے حملہ کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق بیٹسمین نے معمر شخص کا کالر پکڑ کر مغلظات بکتے ہوئے طمانچہ بھی مارا تاہم لوگوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔