رائچور /30 مارچ ( فیاکس ) محمد نور سکریٹری چوک مسجد رائچور نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ انتظآمی کمیٹی چوک مسجد و مسجد بہاؤالدین رائچور کی جانب سے اس سال مشترکہ طور پر عصری مدرس کے طلباء و طالبات کیلئے گرمائی تعطیلات میں یکم اپریل تا ختم جون تک دو ماہی دینی و تعلیمی سمر کلاسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس میں طلباء کو ابتدائی دینی معلومات مثلاً کلمات اسلام ، مسنون دعائیں ، احادیث مبارکہ ، وضو اور نماز کی عملی مشق کے علاوہ سیرت طیبہﷺ اور سیرت صحابہؓ کی آداب زندگی سے واقف کرایا جائے گا جس کی نگرانی حافظ شبیر احمد پیش امام چوک مسجد سٹی باؤلی نزد صرافہ بازار روڈ کریں گے ۔ مذکورہ کلاسیس صبح 10.30 تا بعد نماز عصر تک جاری رہے گا ۔ خواہشمند حضرات مذکورہ اوقات میں اپنے بچوں کو شریک کرواکر دینی تعلیم سے آراستہ کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے بعد نماز عصر تا بعد نماز مغرب مولانا موصوف سے ربط رکھیں اور بچوں کی عمر کا 7 سال کا ہونا ضروری ہے ۔