رائچور میں مسجد کے انہدام کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج

گلبرگہ ۔22 جولائی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منگل کے دن صبح کی اولین ساعتوںمیں نیتا جی روڈ رائچور کی توسیع کے لئے سڑککی دونوںجانب واقع 20 عمارتوں کومنہدم کردیا گیا۔ ان منہدم کی گئی عمارتوں میں سے پانچ مندروںکی عمارتیں تھیں اور ایک مسجد کی عمارت تھی ۔ انہدامی کارروائی کیلئے بڑے پیمانہ پر پولیس فورس متعین کی گئی تھی ۔ ضلع کے تمام اعلی عہدہ داران بھی اس موقع پر شخصی طور پرموجود تھے ۔ مسجد کے انہدام کے خلاف فوری طور پر 500سے زیادہ مسلمانوںنے ٹیپو سلطان گارڈن نزد دفتر ڈپٹی کمشنر پر جمع ہوکر زبردست احتجاج کیا اور مسجد کے انہدام کی سختی کے ساتھ مذمت کی ۔ بعد ازاںانھوںنے ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر رائچور مسٹر سینتھل نے کہا ہے کہ سڑک کی توسیع کے لئے جن عمارات کو جزوی طور پر مندم کیا گیا ہے ان کی درستی کے لئے سٹی میونسپل کارپوریشن معاوضے فراہم کرے گی اور زائد قائمہ جگہ vertical spaceفراہم کرے گی .