غازی آباد 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کی مہم میں نامزد کئے جانے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سریش رائنا نے اِس مہم میں آج حصہ لیا۔ جیسا کہ انھوں نے مقامی علاقہ میں مکینوں اور بچوں کے ہمراہ صفائی کی کارروائی میں شرکت کی۔ اِس مہم میں شرکت کے دوران انھوں نے کہاکہ صاف ستھری زندگی ہماری تہذیب کا حصہ ہے اور اب یہ محض خواب نہیں۔ رائنا نے مزید کہاکہ وزیراعظم مودی کی جانب سے شروع کردہ اِس مہم ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کا حصہ بننے پر وہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔یاد رہے رائنا کو دورۂ آسٹریلیا کے لئے ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس طرح وہ طویل طرز کی کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔