ممبئی 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وانکھڈے اسٹیڈیم میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل 7 کے دوسرے کوالیفائر مقابلہ میں چینائی سوپر کنگس کی 24 رنز کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہاکہ سریش رائنا اور برینڈن مکالم کا رن آؤٹ ہونے کی وجہ سے ہمارا ردھم ٹوٹ گیا۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ہمالیائی اسکور کے باوجود ہم نے خود کو مقابلہ سے باہر بالکل تصور نہیں کیا اور ابتدائی 6 اوورس کے کھیل کے بعد واضح ہوچکا تھا کہ وکٹ بیاٹنگ کے لئے کتنی سازگار ہے لیکن اِس موقع پر مذکورہ کھلاڑیوں کا رن آؤٹ ہونا ٹیم کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 226/6 کے نشانے کے تعاقب میں چینائی 202/7 رنز ہی بنا پائی۔