رائل چیلنجرس بنگلور کے مالیا نے پارتھیو پٹیل ‘ ڈی ولئیرس کی ستائش کی

شارجہ 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) رائل چیلنجرس بنگلور کے مالک وجئے مالیا نے آج پارتھیو پٹیل اور اے بی ڈی ولئیرس کی ستائش کی جنہوں نے روایتی حریف ممبئی انڈینس کے خلاف ٹیم کو کامیابی دلائی تھی ۔ مالیا نے میچ کے بعد کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہارتھیو پٹیل کی ستائش کی ہے اور انہیں بہتر کھلاڑی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اپنا رول ٹیم کیلئے ادا کیا ہے ۔ پارتھیو اور اے بی ڈی ولئیرس نے چوتھی وکٹ کی رفاقت میں 99 رن کی رفاقت نبھائی تھی جس کے بعد ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ اس سے قبل نک میڈینسن اور ویراٹ کوہلی کے علاوہ یوراج سنگھ بھی جلدی آوٹ ہوگئے تھے ۔ مالیا نے کہا کہ آر سی بی ٹیم کی بیٹنگ لائین اپ میں جو گیرائی ہے اسی وجہ سے ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ ابتدائی وکٹوں کے باوجود ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باموں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔