رائلسیما راجدھانی سادھنا کمیٹی کا احتجاج

کرنول ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رائلسیما راجدھانی سادھنا کمیٹی کی جانب سے آج کلکٹریٹ کے گاندھی مجسمے کے روبرو ریاست آندھرا پردیش کا صدر مقام کرنول کو بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر دیگر سیاستی جماعتوں نے اور طلبہ تنظیم نے بھی ان کی تائید کی۔ اس موقعہ پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ کمیٹی کے صدر سرینواسلو نے بتایا کہ سری باغ اگریمنٹ کے مطابق کرنول کو ہی صدر مقام بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ 1953 میں جب آندھرا پردیش کی تاسیس ہوئی تھی‘ اس وقت ریاست آندھرا پردیش کا صدر مقام کرنول کو بنایا گیا تھا۔لہٰذا کرنول کو آج بھی ریاست کا صدر مقام بنایا جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو انتباہ دیا کہ وہ آندھراپردیش کے صدر مقام کو وجئے واڈہ یا اونگول کوصدر مقام بنانے کا نہ سوچیںاگر ایسا ہوا تو حلقہ رائلسیما میں احتجاج میں شدت پید اکی جائے گی۔