رائس پیکنگ کا دھوکہ سات رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ 24 جون (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک دھوکہ باز 7 رکنی ٹولی کو بے نقاب کردیا جس میں ایک شاطر خاتون بھی شامل ہے۔ رائس پکینگ کے نام پر یہ ٹولی دھوکہ دے رہی تھی اور پولیس راچہ کنڈہ میں اس ٹولی کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ اس ٹولی کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر ترون جوشی نے بتایا کہ اس دھوکہ باز ٹولی نے رائس پیکنگ کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے ایک شخص کو آر پی فروخت بھی کردیا تھا۔ 6 لاکھ روپئے میں او پی کی ڈیلنگ ہوئی تھی اور ایک ٹولی نے 50 ہزار روپئے نقد رقم بھی حاصل کرتی تھی۔ جاریہ سال مارچ کے آخری ہفتہ میں اس ٹولی سرینواس راجو نامی شخص کو آر پی فروخت کی تھی اور آر پی ٹی کارکردگی کا طریقہ بھی بتایا تھا۔ پولیس نے اس ٹولی کے اصل سرغنہ 40 سالہ کے ساشیاء گوڑ، 55 سالہ کے کنڈریا، 35 سالہ خاتون کاچی ریڈی سپوتی ریڈی، 59 سالہ جے وی آر راجو، 30 سالہ گائیکواڑ مہیش، 44 سالہ مورتی سوامی کو گرفتار کرلیا جبکہ نارائن ریڈی مفرور بتایا گیا ہے۔ اصل سرغنہ ساشیاء اور کنڈریا میں پرانی دوستی ہے۔ کنڈویا پیشہ سے آیورویدک کا کاروبار کرتا ہے اور اکثر رائلسیما کے اضلاع میں اس کی سرگرمیاں ہیں۔ اس دوران اس کی پہچان سپورتی ریڈی سے ہوئی جو خود بھی آیورویدک کا کاروبار کرتی تھی۔ سپورتی ریڈی نے مفرور نارائن ریڈی سے کنڈیا کی ملاقات کروائی اور ایک سے دوسرے میں مشورہ کرتے رائس پلینگ کو فروخت کرنے کی بات کی گئی اور گراہک کی تلاش جاری تھی اور اس ٹولی نے ایک شخص کو دھکوہ دہی کا شکار بنایا تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔