رائس ملس میں دھان کی عدم منتقلی

یلاریڈی /29 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسان پریشان نہ ہوں ، تمام دھان کو وقت پر رائیس ملوں کو منتقل کیا جائے گا ۔ کل سے کثرت سے لاریاں بھیج کر دھان منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس تعلق سے ضلع جے سی مسٹر وینکٹیشور راؤ نے 21 مئی کو لنگم پیٹ میں احکام جاری کئے لیکن جے سی کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے ضلع کے رائس ملرس منتقلی کے اقدامات نہیں کر رہے ہیں ۔ دھان خریدی سنٹروں پر لاریاں نہ بھیجنے پر دھان کا کثرت سے ذخیرہ ہوگیا ہے ۔ یلاریڈی حلقہ کے لنگم پیٹ ، گندھاری ، سداشیونگر منڈلوں پر سنگل ونڈو عہدیدار دھان خریدی کے سنٹروں کا قیام عمل میں لایا ۔ جہاں گریڈ A کو فی کنٹل 1345 روپئے حکومت ادا کر رہی ہے ۔ جبکہ مارکٹ میں کچھ دلال کنٹل دھان کو 1180 روپئے تا 1200 روپئے میں خرید رہے ہیں ۔ جس سے زیادہ تر کسان سنٹروں پر دھان کو فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ جس پر سنٹروں میں دھان کے ذخائر کثرت سے پڑے ہیں ۔ سنٹروں پر دھان رکھنے تک کسانوں کو جگہ و پلیٹ فارم میسر نہیں ہے ۔ دھان ملروں تک جانے تک کسان ہی اس کی نگرانی کرنا ہوگا ۔ سنگل ونڈو عہدیداروں کے کہنے پر کسان سنٹروں پر نگرانی کرنے پر مجبور ہیں ۔ لنگم پیٹ منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی دھان سنٹر پر تقریباً 40 لاریاں دھان کا ذخیرہ ہے ۔ بھوانی پیٹ پر 30 لاری اور یلاریڈی منڈل کے ماسائی پیٹ پر 30 لاری دھان کا ذخیرہ ہے ۔ ناگی ریڈی پیٹ ، گندھاری ، سداشیو نگر ، لنگم پیٹ منڈلوں میں تقریباً 500 لاری دھان کا ذخیرہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ متعلقہ ریونیو عہدیدار ، سیول سپلائی محکمہ عہدیداروں کی غیر ذمہ داری سے یہ دھان کے ذخائر حد سے بڑھ جانے کے الزامات ہیں ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ عہدیدار کانٹا کئے گئے دھان کو رائس ملوں تک منتقل کرنے کے جلد از جلد اقدامات کرے ۔