رونالڈو کے شاٹ نے راموس کی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا
میلان۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چمپین شپ لیگ فائنل میں کرسٹیانو رونالڈ کے لمحہ آخر میں ماہرانہ کھیل کے مظاہرہ کے نتیجہ مںی رئیل میڈرڈ کو اٹلٹکو میڈرڈ کے خلاف 5-3 پینالٹیزسے شاندار فتح حاصل ہوگئی جس کے ساتھ ہی رئیل میڈرڈ 11 ویں مرتبہ یوروپ کا چمپین بن گیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان سراجیو روماس نے فٹبال شائقین سے کھچاکچ بھرا اسٹیڈیم میں کھیل کے آغاز کے صرف 15 منٹ بعد ہی پہلا گول بنایا، تاہم کھیل کے 79 ویں منٹ میں بلجیم کے یانک کبراسکو نے ایک گول بناتے ہوئے رئیل میڈرڈ کی برتری کو مساوی کرلیا تھا اور بالآخر میں سنسنی خیز مقابلہ 1-1 پر ڈا ہوچکا تھا۔ بعدازاں زائد وقت دیا گیا جس کے دو مرحلوں میں بھی کوئی گول نہیں بنایا جاسکا چنانچہ پنالٹیز کا سہارا لیا گیا جس کے ساتھ ڈیفنڈر ہوان زان نے زور دار شاٹ لگایا جو کیلر ناواس کے نیچے سے گذر گیا اور رئیل میڈرڈ کو فائدہ پہونچا۔ اس دوران رونالڈو آگے آئے اور ایک ماہر شاٹ لگانے میں کوئی غلطی نہیں کی جس کیساتھ ہی رئیل میڈرڈ کو تین سال کے دوران دوسری مرتبہ یوروپی فٹبال چمپین ٹروفی حاصل ہوگئی۔ 1956ء میں یوروپی چمپین شپ کے افتتاحی میچ میں فتح حاصل کرنے والی رئیل میڈرڈ ٹیم کو دو سال قبل لسین میں 10 ویں ٹروفی حاصل ہوئی تھی۔