ذیابیطس پر پازیٹیو ہومیو پیتھی کی شعور بیداری مہم

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : یوم عالمی ذیابیطس کے موقع پر پازیٹیو ہومیو پیتھی نے ذیابیطس پر شعور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس میں ڈائرکٹر پازیٹیو ہومیو پیتھی ڈاکٹر اے ایم ریڈی ، تین ریاستوں کے 150 ڈاکٹرس ، پیرا میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر اے ایم ریڈی نے ذیابیطس کی وجوہات جیسے کام کی تھکن ، نیند کی کمی ، غذائی عادات ، اور زائد ادویات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے 35 سال سے زائد کے ہر فرد کو ہر چھ ماہ میں شوگر ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا ۔ شوگر مرض سے لاپرواہی پر تھائیرائیڈ ، بانجھ پن اور جنسی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے مرض شوگر کو ہیومیو پیتھی طریقہ علاج سے قابو پانے کی بات بتائی ۔ اس مہم کا مقصد ذیابیطس کے متعلق لوگوں کو باشعور بنانا ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام اس نعرہ ’ مثبت سوچئیے مثبت رہیے ‘ پر کیا ۔ انہوں نے آخر میں کامیاب پروگرام کے لیے میڈیا ، منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔۔