ذہین طالبات کیلئے خصوصی اسکیم متعارف

بیدر۔29؍اپریل۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ وزڈم گرلس ہائی اسکول (انگلش میڈیم) کی ہیڈمسٹریس شائستہ مس کی اطلاع کے مطابق اسکول انتظامیہ لڑکیوں کوایک سنہرا موقع فراہم کرتے ہوئے ذہین (Talents)طالبات برائے ششم تادہم (VI to X)کے لئے ایک خصوصی اسکیم متعارف کروایا ہے ۔ اس اسکیم کو ’’وزڈم ٹیلنٹس گروپ‘‘ کانام دیا گیاہے۔ اس اسکیم کے تحت ذہین طالبات کو اپنی متعلقہ جماعت کا داخلہ ٹسٹ(Entrance Test)دینا ہوگا۔ ٹسٹ میں ان کی کارکردگی (Percentage)کی بنیاد پر منتخب طالبات کو 25%،,50%تا100%داخلہ فیس (New Admission Fees)میں رعایت دی جائے گی ۔ داخلہ ٹسٹ30اپریل بروزجمعرات ، بوقت صبح 10بجے وزڈم گرلس ہائی اسکول ، عقب ارد وہال ، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں منعقد کیاگیاہے۔ وزڈم ٹیلنٹس گروپ کے ذریعہ ذہین (Talantee)طالبات کا ایک گروپ تشکیل دینا مقصود ہے۔ جو اسلامی ماحول وکلچر میں رہ کر معیاری تعلیم حاصل کرسکیں تاکہ آئندہ یہ طالبات بآسانی سول سرویسیس ، میڈیکل ودیگراہم پروفیشنل کورس میں اپنا مقام حاصل کرسکیں ۔ سوالیہ پرچہ (Question Paper)متعلقہ جماعت کے نصاب کے مطابق انگریزی ، اردو ، کنڑا ، ہندی ، ریاضی اور جنرل نالج پرمشتمل ہوگا۔ انگلش میڈیم کے طالبات کے لئے ہندی مضمون کا ٹسٹ ہوگا جبکہ اردو میڈیم کے طالبات کے لئے اردو مضمون کا ٹسٹ ہوگا۔ خواہشمند والدین اور طالبات اس ٹسٹ کے ضمن میں اسکول آفس سے صبح 10تا 5بجے کے درمیان متعلقہ فارم حاصل کرکے داخلہ ٹسٹ دینے کے لئے اپنا نام درج کروائیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے کوآرڈی نیٹر سید علی سر سے فون نمبر 07259420051پرربط پیداکرسکتے ہیں ۔