یلاریڈی ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے لکشماپور علاقہ میں ذہنی توازن کمزور ہونے پر خاتون نے خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی جس سے یہ بری طرح جھلس کر فوت ہوگئی ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر اوپیندرا ریڈی کے مطابق لکشمی پور موضع سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ سوشیلا نامی خاتون ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے پر کیروسین ڈالتے ہوئے آگ لگالی ، جس سے خاتون مقام واردات پر ہی فوت ہوگئی ۔ پولیس نے نعش کامعائنہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔