حیدرآباد ۔ /26 ستمبر (سیاست نیوز) ذہنی دباؤ سے پریشان ایک ٹیلر نے باؤلی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ محمد جہانگیر ساکن ایرہ کنٹہ جو پیشہ سے ٹیلر تھے کل اپنے مکان سے چہل قدمی کیلئے روانہ ہوئے تھے اور اپنے مکان واپس نہ لوٹنے پر ان کے افراد خاندان نے گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔ محمد جہانگیر کی نعش آج ایرہ کنٹہ علاقہ میں واقع ایک باؤلی سے دستیاب ہوئی اور پولیس کو شبہ ہے کہ جہانگیر نے چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے ۔ پولیس نے جہانگیر کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔