حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ملازمت میں کام کے زائد بوجھ سے دل برداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کرن کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا بھولکپور علاقہ کا ساکن ایک فارماسیوٹیکل کمپنی میں کام کا بوجھ بڑھ گیا تھا اور یہ شخص کام کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ جس نے آج صبح انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔