حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) سرقہ کی ہوئی رقم واپس دینے کا وعدہ کرنے والے ذہنی تناؤ کا شکار ایک شرابی شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ پروین نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروین ویکر سکشن کالونی شیوا پلی میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک مقام پر سرقہ کیا تھا اور مسروقہ رقم دینے کا اس نے ایک خاتون سے وعدہ کیا تھا اور ذہنی تناؤ کے عالم میں اس نے 10 جنوری کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران آج اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔