کریم نگر میں چلڈرن فلم فیسٹول کا افتتاح ، جوائنٹ کلکٹر اور دیگر کا خطاب
کریم نگر یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء کے اخلاقی اقدادارت کے فروغ میں بچوں کی فلمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ بروز جمعہ تیرومالا تھیٹر میں بطوث کی فلمی تقاریب کا آغاز کیا گیا ۔ اس اجلاس میں رکن قانون ساز کونسل لکشمن راؤ ، مئیر رویندر سنگھ ، جوائنٹ کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر لکشمن راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی ارتقاء اور معلومات کے حصول کیلئے بچوں کی فلمیں اہم ذریعہ ہے ۔ بچوں کی اندرونی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اور مطلق شخصیت کی ترقی کیلئے یہ فلمیں کافی فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں ۔ بچوں کو تعلیم کے علاوہ کھیل کود ، انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ ذہنی سکون دیا جائے ۔ طلباء کو بہتر شہری بنانے کی ذمہ داری والدین کی ہے ۔ انہیں ان فلموں کی نمائش کراکے اس سے استفادہ کی خواہش کی ۔ رویندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کیلئے فائدہ بخش فلموں کی مفت نمائش پر ستائش کی اور کہا کہ سماج میں بہتر شہری کے تیقن کیلئے بچوں کو ابھی سے تیار کرنا لازمی ہے ۔ جوائنٹ کلکٹر کریم نگر نے کہا کہ انسانوں پر فلموں کا اثر زیادہ ہوتا ہے ۔ ان فلموں میں موجودہ اچھی خصوصیات کو اپناتے ہوئے بری باتوں سے دور رہا جائے ۔ بچوں کی فلمیں طلباء کے روشن مستقبل کیلئے اقدارات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں کے کلچرل پروگراموں نے سب کا دل جیت لیا اور موجود افراد نے ان کی بھرپور ستائش کی ۔ اس اجلاس میں فلم سوسائٹی آف انڈیا کے اکھیلاپر اسد اور دیگر نے شرکت کی ۔