ذہنی اذیت کا شکار فوجی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک فوجی نے خودکشی کر لی بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے آرمی جوان تھا اس نے ایلاریڈی گوڑہ علاقہ میں واقع اپنے مکان میں آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش کمار 9 فبروری کے دن چھٹی پر اپنے مکان آیا ہوا تھا اور 15 فبروری کے دن اس شخص کو پیرالائسیس لقوے کا حملہ ہوا اور تب سے وہ اپنی صحت کے تعلق سے پریشان ذہنی اذیت کا شکار تھا ۔ اس نے آج صبح انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔