محبوب نگر16؍اپریل(اسٹیٹ سماچار ) جگر گوشۂ حضور غوث الثقلین ؓنقیب الاشرف فضیلۃ الشیخ حضرت سید نجیب الدین الشیخ محمد عبدالباقی رزاقی الجیلانی نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ نماز پنجگانہ کا خصوصی اہتمام کریں ساتھ ہی ساتھ ذکر الٰہی سے اپنی زبانوں اور قلوب کوسرشار رکھیں یاد الٰہی دلوں کو اطمینان وسکون کا باعث ہے آج دنیا میں انسان لاکھوں کروڑوں روپئے کمانے کے باوجود حیران وپریشان ہیں تسکین قلب کیلئے ذکر الٰہی اہم ذریعہ ہے۔ درگاہ حضرت مردان علی شاہ رحمہ اللہ شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں سنی علماء مشائخ بورڈ کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب کو وہ مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ عصر حاضر کے فتنوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ آپسی اتحاد ٗبھائی چارہ اور امن عامہ کو فروغ دیں یہی بزرگان دین کا بتایا ہوا راستہ ہے۔ حضرت نے آستانۂ عالیہ قطب الاقطاب حضرت سید مردان علی شاہ رحمہ اللہ پر صلوٰۃ وسلام گزرانا اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں اپنے منفرد لب ولہجہ میں اپنے صاحبزادگان کے ہمراہ دف پر قصیدہ بردہ شریف اور منقبتی کلام پیش کرتے ہوئے سماں باندھا۔جانشین وسجادہ نشین حضرت ممدوح ؒ مولانا سید عبدالرزاق شاہ قادری سرپرست اعلیٰ بورڈ اور صدر بورڈ قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری صدر قاضی ضلع محبوب نگر نے مہمانوں کی شال پوشی وگلپوشی کی ۔مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی جنرل سیکریٹری سنی علماء مشائخ بورڈ نے حضرت کا تعارف کروایا۔ اس موقع پرنائب صدر بورڈمولانا محمد صبغۃ اللہ نقشبندی ، نائب معتمد بورڈ مولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی ناظم دارالافتاء والقضاء محبوب نگر، قاضی سعادت علی جنیدی سعد اللہ ، محمد اشفاق ملتانی، جناب سید افروز شاہ قادری، جناب سید ظفر شاہ قادری، محمد عبدالعزیز معدوم، حضرت محمد سلطان چشتی، حضرت محمد شریف قادری شرفی،محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ سابق کونسلر، سید سعادت اللہ حسینی سجادہ نشین اٹکال(کرناٹک)، محمد عبدالرب قادری، قاضی سید مجیب الدین قادری، مولانا حافظ محمد الیاس علی قادری، میر ایوب علی قادری بغدادی، شارق قریشی، محبوب خان قادری، اویس نقشبندی ، سید سیف الدین قادری، سید شفیع قادری، شبیر، جہانگیر، مزمل محی الدین کے علاوہ سینکڑوں حضرات موجود تھے۔قبل ازیں قادری منزل میر ایوب علی قادری بغدادی کی قیامگاہ پر محفل سماع میں حضرت شیخ الحلقہ نے شرکت کی اور دعاء کی۔جناب محمد عبد الغفور نیازی و ہمنوانے عربی و فارسی میں کلام پیش کیا ۔