ذخیرہ آب توٹہ گٹہ کے گتہ دار پر 28کروڑ روپئے کا جرمانہ وقت پر تعمیری کام شروع نہ کرنے کا شاخسانہ، سی ای انیل کمار کا بیان

ماناکنڈور۔/22 جولائی ، ( سیاست  ڈسٹرکٹ نیوز) توٹہ پلی ذخیرہ آب ( ریزروائر) کی مقررہ قیمت پر تعمیرنہ کی جانے پر متعلقہ کنٹراکٹر پر 28 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پراجکٹ سی ای انیل کمار نے واقف کروایا۔ ایل ایم ڈی سی آئی کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریزروائر کے  ٹنڈر حاصل کرکے تعمیری کام شروع نہ کرنے پر کنٹراکٹر نے جو بینک گیارنٹی دی تھی اس میں سے 4کروڑ روپئے حاصل کرلئے گئے ہیں۔ فی الحال موسم برسات میں ایلم پلی میں 10.5 ٹی ایم سی پانی رکھا جائے گا تاڑلہ کوتہ پیٹ۔ زیر آب آرہا ہے۔ یہاں کوئی کاشت کاری نہ کی جانے پر جگہ خالی کردینا ہوگا بصورت دیگر باز آبادکاری مراکز تک پانی کا ذخیرہ رکھ دیا جائے گا۔ ایلم پلی کالیشورم مڈ مانیر منتھنی پراجکٹس کیلئے حصول اراضی سے متعلقہ اراضیات کی خریدی اسکیم کے تحت تفصیلی رپورٹ دینے کے لئے وزیر نے حکم دیا ہے۔ بولی تالاب کو 4.88کروڑ کی منظوری دی جانے پر ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ منتھنی لفٹ اریگیشن اسکیم کے تحت 128 ایلم پلی کے تحت 508  ایکر زمین حاصل کرنی ہوگی۔ کام پورا ہوجائے تو 63 ہزار آیاکٹ کو آبپاشی کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ زیر اب آجانے والے گاؤں کے بیروزگار نوجوانوں کو 44جائیدادوں پر تقرر کئے جانے کے لئے حکومت سے اجازت مل چکی ہے۔ روسٹر طریقہ پر تقررات ہوں گے۔ ضلع میں اریگیشن محکمہ جات کو روسٹر پائنٹ کے لئے لکھ دیا گیا ہے۔ رپورٹ مل جانے پر تقررات شروع کردیئے جائیں گے۔